صدر منتخب ہوا تو بھارتی حکومت پر مسئلہ کشمیر مستقل حل کرنے پر زور دونگا، یشونت سنہا 

سرینگر (اے پی پی) بھارت میں صدارتی انتخابات کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو ان کی اولین ترجیحات میں سے ایک حکومت پر زور دینا ہو گا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو مستقل طور پر حل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔ یشونت سنہا نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی حکومت سے امن، انصاف، جمہوریت اور معمول کے حالات بحال کرنے اور جموں و کشمیر کے ساتھ معاندانہ رویہ ختم کرنے کی اپیل کریں گے۔ 
یشونت سنہا 

ای پیپر دی نیشن