عید پر غربا کا خیال رکھنے والے خوش نصیب ہیں:شعیب بٹ، عمران خالد


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) صدر چیمبر محمد شعیب بٹ ،سابق صدور چیمبر آف کامرس اخلاق احمد بٹ ، ملک ظہیر الحق ،عمر اشرف مغل، نعمان صلاح الدین ، حاجی عاصم انیس ،میاں محمد سلیم ، میاں عمر سلیم ،چوہدری صلاح الدین جمیل ،نائب صدر وقاص افضل ،سابق نائب صدر کامران خالد بٹ،حاجی سعید مدنی والے ، ممبران صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ ، عبدالرﺅف مغل ،اشرف علی انصاری ،سابق میئر شیخ ثروت اکرام ، سٹی صدر مسلم لیگ ن سلمان خالد پومی بٹ حاجی امجد سلیم بٹ ،خواجہ تنویر اشرف ،علی ہمایوں بٹ ، سابق چیئر مین جی ڈی اے ، واسا علی اشرف مغل ،شیخ عامر رحمن نے کہا ہے کہ قربانی ہمیں اتحادواتفاق، اخوت اور ایثار کا درس دیتی ہے عید قربان کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ خالق کائنات کی مکمل اطاعت اختیار کرنا ہے رسول اللہ کو امت سے اتنی محبت تھی کہ اپنی قربانی کیساتھ اپنی امت کی طرف سے بھی قربانی کا اہتمام فرماتے۔ عید کے موقع پر ہمسائیوں، مستحقین، اور غربا کا خیال رکھنے والے خوش نصیب ہیں ، سنت ابرہیمی کا بھی بنیادی مقصد تقوی کا حاصل کرنا ہے۔ جانور کے ہر بال کے بدلے میں قربانی کرنے والے کیلئے نیکی رکھی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...