حافظ آباد: عید گاہوں، مساجد، امام بارگاہوں پر سےکورٹی کے سخت انتظامات


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)سردار موارہن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد کی جانب سے آج عیدالاضحٰی کے موقع پرسےکورٹی پلان جاری کردےا گےا۔ اس سلسلہ مےں عید گاہوں، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں پر نماز عید کے وقت سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔اس سلسلہ مےں سب ڈویژنل پولیس افسر اور اےس اےچ اوز تمام سیکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی چیک کرینگے۔ضلع بھر میں کل 476 مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی500سے زائد پولیس افسران و جوان اور 1000 سے زائد والنٹیئرز سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔پبلک مقامات اور پکنک پوائنٹس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔سرپرائز چیکنگ اور پکٹنگ کرائی جارہی ہے، بس سٹینڈز ہوٹلز، سرائے وغیرہ کی بھی خصوصی چیکنگ کا مکینزم بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس ون ویلنگ کی مکمل روک تھام کےلئے الرٹ ہے۔


 پولیس ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، شراب نوشی اور دیگر معاشرتی جرائم کیخلاف بھی سرگرم رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...