عید قربان  ’’پردیسیوں کا شہر‘‘  وفاقی دارالحکومت خالی ہوگیا ، سٹرکیں، گلیاں ویران

Jul 10, 2022

اسلاآباد( محمدصلاح الدین خان)عید قربان  ’’پردیسیوں کا شہر‘‘  وفاقی دارالحکومت خالی ہوگیا زیادہ تر سٹرکیں، گلیاں ویران اور  محلے خالی ہوگئے  ہیںخصوصی طور پر اسلا م آباد کے پوش سیکٹرزای،ایف،جی میں شہر یوں کی بہت کم تعداد نظر آرہی ہے سیکٹرز آئی جی ایچ جہاں زیادہ تر متوسط طبقہ آباد ہے اور سرکاری کوارٹر ہیں وہاں رکے رہائشی علاقوں میں رہائشی شہری نظر آرہے وہاں قربانی کے جانور گائے ، بکرے اور بچے بھی نظر آرہے جو اپنے اپنے جانوروں کو سیر کراتے سبز چارہ کھلاتے پھر رہے ہیں ۔ اسلام آباد میں زیادہ تر وہ لوگ آباد ہیں دور دراز علاقوں سے آکر آباد ہوئے ہیں یا  سرکاری و نجی ملازمت کی وجہ سے مقیم ہیں عید تہوار پر وہ اپنے اپنے آبائی علاقوں کی طرف  اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ اسلام آباد ویران ہوجاتا ہے سرکاری دفاتر میں تالاے پڑے ہیں ۔ یوں تو جمعہ سے سرکاری پانچ تعطیلات کے ساتھ ہی لوگوں نے اپنے آبائی علاقوں کی طرف جانا شروع کردیا تھا مگر عید سے ایک دن قبل وہ لوگ جو کسی مجبور ی یا کام مصروفیت کی وجہ سے رہ گئے تھے وہ بھی چلے گئے جس کی وجہ سے اسلام آباد ویرانی کا منظر پیش کررہا ہے، ہوٹل ، چھوٹی مارکٹیں ، دوکانیں بھی بند ہوگئی ہیں۔سٹرکوں پر جہاں سینکٹروں گاڑیاں منٹ میں گزر جاتی ہیں وہاں گنتی کی چند گاڑیاں آتی جاتی نظر آرہی ہیں، اسلام آباد کی رونقیں سرکاری تعطیلات کے بعد بحال ہوجائیں گی اسلام آباد وہ شہر ہے جہاں چاروں صوبوں سندھ، بلوچستان، پنجاب، کے پی کے ، جی بی کے لوگ آباد ہیں ۔
ں ویران

مزیدخبریں