اپنے رب کے سامنے جھکنے مےں ہی زندگی کی کامےابی ممکن ہے :حاجی شریف مہر


قصور (نمائندہ نوائے وقت) صدر پریس کلب قصور حاجی شریف مہر نے عیدالاضحی کی آمد پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتے کہا کہ سنت ابراہیمی کا عظیم تہوار حضرت خلیل اللہ علیہ السلام کی اس قربانی کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے اپنے رب اللعالمین کی رضا کیلئے پیش کی ۔ انتہائی بڑھاپے کے عالم میں اولاد کی نعمت اور اسی اولاد کو اپنے ہاتھوں سے قربان کرنے کا عزم پیغمبر خداوند کی اطاعت خداوندی کی لازوال مثال ہے۔ زندگی کی کامیابی کامرانیاں اور برکتیں اسی میں ہیں کہ اپنے رب کے سامنے جھک جاو¿ اور اسی کی اطاعت بجا لاو¿۔ انسانیت سے حسن سلوک کرو اور محبتیں بانٹو۔ زندگی کے مختصر ترین سفر کو اچھے اعمال حسن کردار سے خوبصورت اور رب العالمین کی فرمانبرداری سے جوڑو۔

ای پیپر دی نیشن