شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبا ل ڈار نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے قائد ذولفقار علی بھٹو نے سوشل ازم کے نام پر ملک کے سینکڑوں صنعتی اداروں بینکوں انشورنس ، شپنگ کمپنیوں اور پٹرولیم کمپنیوں کو سرکاری تحویل میں لےکر ملکی معیشت کی تباہی کی ابتدا کی تھی اور آج تک ملکی انڈسٹری اپنے پاﺅں پر کھڑا نہیں ہو سکی سرکاری تحویل میں لی جانے والے اداروں میںاس وقت کے حکمرانوں نے کرپشن کی انتہا کر دی تھی جس کے بعد پاکستانی معیشت قرضوں کے نیچے آنے کا آغاز ہو گیا تھا اگر پاکستان نے آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو آئی ٹی انجینئرنگ گھریلو صنعتیں اور بڑی صنعتوں کے فروغ کیلئے پالیسیاں بنانے کے ساتھ ساتھ برآمدات کے حجم میں اضافہ اور درآمدات کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے میڈ ان پاکستان کے تصور کو اپنانا ہو گا انہوں نے کہاکہ پاکستان کی 70فیصد آبادی زراعت سے منسلک ہے زراعت کی جدید تقاضوں کے مطابق فروغ کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔