شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور اقتدار کے دوران فرح گوگی اور جمیل گجر نے اپنی دکانداری بنائی ہوئی تھی حالات ثابت کررہے ہیں کہ فرح خان اصل میں بشریٰ مانیکا کی فرنٹ مین تھی انہیں عمران خان، بشریٰ مانیکا کا شیلٹر تھا قوم کو دو روٹیوں کی بجائے ایک روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے اور کفایت شعاری مہم چلانے والے خود ہیرے،پلاٹ اور انگوٹھیاں ہڑپ کرتے رہے ان خیالات کاا ظہار انہوںنے یہاں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہیں،شوہر خزانہ لوٹ رہا تھا بیوی پراپرٹی ڈیلرز لوٹ رہی تھی بشریٰ بی بی نے پردے کا سہارا لے کر وزیراعظم ہاؤس کا ناجائز استعمال کیا تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے تحریک فراڈ رکھ لینا چاہئے۔