جکھڑ (نامہ نگار) سیاسی وسماجی شخصیات ، میاں محمد انوار آف بحرین ، حاجی محمد جواد آف سعودی، محبوب احمد خاں آف کینیڈا، ملک اقبال جاوید، شبیر منہاس راجپوت، چوہدری عابد صدیق کمبوہ نے کہا ہے کہ اہلیان اسلام اور اہلیان پاکستان کو بڑی عید کی خوشیاں تہہ دل سے مبارک ہوں۔ خدا کرے وطن عزیز میں بسنے والے غیور پاکستانی سدا خوش و خرم اور شاد و آباد رہیں۔ دکھ تکلیفوں مشکلات اور مسائل و الام کے اندھیرے ہمیشہ اہل وطن سے دور رہیں۔ برادران اسلام عید الاضحی کی خوشیوں میں مفلس و نادار بے سہارا انسانوں کو مسرتوں کے لمحات میں ضرور یاد رکھیں۔ سنت ابراہیمی رب کی رضاء کیلئے کسی قربانی سے گریز نا کرنے کا نام ہے۔ اسلام اور سیرت رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پیغام اور فلسفہ بھی یہی ہے کہ انسانوں سے حسن سلوک کریں۔ پیار بانٹیں محبتیں تقسیم کریں ، دکھوں تکلیفوں رنجوں میں گھرے لوگوں میں خوشیاں دیں۔ مجبور اور بے بس انسانوں کی دعائ دنیا و آخرت میں کامیابیوں رحمتوں برکتوں کے دروازے کھولے گی۔