گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ،سیکرٹری آر ٹی اے شبیر حسین بٹ نے مختلف بس، ویگن اڈوں کااچانک دورہ کےا اوراضافی کرایہ یہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ خلاف ورزی پر نہ صرف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ گاڑی بند اور مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے مسافروں سے اضافی لیا گیا کرایہ انہیں واپس کروا دیا گیا اور انہیں کہاکہ شکایات کی صورت میں مسافرضلعی انتظامیہ کی ہیلپ لائن 9200070-055 پر کال کریں۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شبیر حسین بٹ سبزی و پھل منڈی (کھیالی)کا دورہ کیا،انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی / بولی کا جائزہ لیا، بالخصوص آلو، ٹماٹر، پیاز، ادرک سمیت دیگر پھلوں اورسبزیوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیا اور منڈی میں پھٹریہ شاپس کا بھی معائنہ کیا، قیمتوں کو چیک کیا اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پھٹریہ کی ریگولیشن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات بھی جائزہ لیا۔ تمام ریڑیوں، دوکانوں اور پھٹریہ شاپس پر بڑے سائز میں نرخ نامے آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔