لاہور(نامہ نگار) انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ عید الضحی پر ملک و قوم کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد کریں،یہ عید ہمیں تقوی،ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے۔عید الا لضحی پر اپنے پیغام میں شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ اپنے گردو نواح میں مستحقین کو ڈھونڈ کر ان نکی مدد کریں اورنماز عید میں نفرت کا خاتمہ کر کے باہمی عزت و احترام کو فروغ دینے کا عہد کریں۔پیپلز پارٹی کی مفاہمتی سیاست قربانی کی روشن مثال ہے۔آ صف علی زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دے کر قربانی کا فلسفہ اجاگر کیا۔انہوں نے جیالوں کوتاکید کی کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی درازی عمر کی دعائیں کی جائیں۔