جانوروں اور قربانی کے بعد کھالوں پر چیچڑ مار سپرے کریں: ڈاکٹر الطاف حسین

Jul 10, 2022

کامونکی(نمائندہ خصوصی)لمپی سکن بیماری اور کانگو وائرس بارے آگاہی سیمینار،محکمہ لائیوسٹاک روک تھام کے لئے موثر پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کامونکی ڈاکٹر الطاف حسین نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک گوجرانوالہ ڈویڑن خالق شفیع اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک گوجرانوالہ کی ہدایات کے مطابق مویشی منڈی کامونکی میں لمپی سکن بیماری بارے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں جانوروں کی خرید و فروخت کرنے والے حضرات کو بیماری کی علامات، علاج اور روک تھام کے بارے آگاہ کیا۔ڈاکٹر الطاف حسین نے بتایا کہ کانگو،لمپی سکن وائرس  چیچڑوں، مچھر اور کاٹنے والی مکھی سے پھیلتے ہیں ۔

مزیدخبریں