خدا کی خوشنودی اور قرب الٰہی کاایک بڑا ذریعہ قربانی بھی ہے:نوشین افتخار

Jul 10, 2022

ستراہ (نامہ نگار)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سیدہ نوشین افتخار اور سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشاء نے کہا ہے کہ خدا کی خوشنودی اور قرب الٰہی کاایک بڑا ذریعہ قربانی بھی ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم خود کو عقیدہ ابراہیمی کے مطابق ڈھالیں عیدالاضحی عالم اسلام کیلئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے جوہمیں ایثار ،قربانی، محبت ،اتفاق ، اور ایک دوسرے کیلئے جینے کا درس دیتا ہے۔

مزیدخبریں