لاہور (لیڈی رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ عید الاضحی مسلمانوں کو اپنے ایمان اور ملک وملت کےلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے۔ اپنی ذات کی نفی کرنا ہی قربانی کا اصل مفہوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے اس عظیم موقع پر انفرادی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی اور ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔
عیدالاضحی اپنے ایمان کیلئے قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے: زہرا نقوی
Jul 10, 2022