لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ پرشہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے مربوط سکیورٹی پلان پر عملدرامد یقینی بنایاجارہا ہے۔ عید پر لاہور پولیس ہائی الرٹ رہے گی۔مساجد،عبادت گاہوں،مویشی منڈیوں،مارکیٹوں، شاپنگ مالز، پارکوں اور تفریح گاہوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ عید پر 8 ہزار پولیس افسر اور اہلکارفرائض انجام دے رہے ہیں۔ تمام پولیس افسر عید پر ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ سی سی پی او لاہور جاں بحق کانسٹیبل کمال احمد کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔رکن قومی اسمبلی رانا مبشرنے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسٹیبل کمال احمد کی بیوہ کو مالی امداد کا چیک دیا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بیوہ اور بچوں کو لاہور پولیس کی طرف سے عید کے تحائف دیئے۔
شہریوں کا تحفظ، سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنارہے : سی سی پی او
Jul 10, 2022