لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس لاہورعیدالاضحی کے ایام میں ٹرےفک قوانےن کی معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کا چالان نہیں کرےگی۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا کہ ون وے، ریسنگ، ہلڑبازی، کم عمر ڈرائیورز اور بغیر نمبر پلیٹس وہیکلزکےخلاف کارروائی جاری رہے گی،کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی، موٹرسائیکل اور رکشہ بند کر دیا جائےگا جبکہ والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد گاڑی، موٹرسائیکل واپس دی جائےگی۔اوورسپیڈنگ کی روک تھام کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جائےگی۔
کینال روڈ، مین گلبرگ، جیل روڈ، خیابان جناح سمیت دیگر اہم روڈ پر سپیڈ گنز سے وقتاً فوقتاً چیکنگ جاری رہے گی۔ون ویلرز اور ہلڑ بازوں کی پکڑ دھکڑ کےلئے خصوصی دستے تعےنات کئے گئے ہےں۔