قبضہ گروپوں کی ممکنہ کارروائیاں روکنے کیلئے محکمے ہائی الرٹ 

Jul 10, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر ) پنجاب کو آپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن کے سیکرٹری نے عید کے موقع پر سرکاری زمینوں کے تحفظ اور قبضہ گروپوں کی ممکنہ قبضے کی کوششوں کو کچلنے کیلئے عید ایکشن پلان جاری کر دیا ہے اور قبضہ گروپوں کی ممکنہ کارروائیوں کی روک تھام کےلئے محکمے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے تحت عید کے موقع پر فیلڈ اور آپریشنل اور ریونیو سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں عیدکی چھٹیوں کے دوران پراپرٹی کنسلٹنٹ ریونیو آفیسر ایڈمن مینیجر اور سیکورٹی سپروائزر ان کال رہیں گے۔
 پولیس اسکوارڈ کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جو 24 گھنٹے حساس علاقوں لاہور کے دس مقامات ملتان گوجرانوالہ سرگودھا فیصل آباد راولپنڈی پراپرٹی کے تحفظ کے لیے گشت کرے گا اس سلسلے میں سیکرٹری آفس میں سینٹرل مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا ہے ۔
عمران خان نے عوام کا خون چوسا: خالد جوئیہ 
کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ءمحمد خالد جوئیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے غریب عوام کو بڑے ریلیف پیکج کے اعلان سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ عمران خان عوام کی خدمت کر نا حمزہ شہباز سے سیکھیں، آپ اور آپ کی نا اہل ٹیم نے چار سالہ اقتدار میں عوام کی خدمت کر نے کی بجائے عوام کا خون چوسا ہے ۔

مزیدخبریں