22 24گھنٹےعید پر 2400ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی 


لاہور(نامہ نگار)عیدالاضحی کے موقع پرسٹی ٹریفک پولیس لاہورکے00 24 وارڈنز ڈےوٹےوں پر تعینات رہےں گے۔ ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 11 ڈی ایس پیز فرائض سرانجام دیں گے۔

مساجد، کھلے اجتماعات، عید گاہوں پر ڈیوٹی کے علاوہ چڑیا گھر، باغ جناح، گریٹر اقبال پارک، جلو پارک، ماڈلٹاو¿ن پارک سمیت متعدد پارکوں کے باہر ،مصروف اور اہم شاہراہوں پر واقعہ قبرستانوں کے گردونواح میں اضافی نفری تعینات کی جائےگی۔
 میں 1049ٹریفک حادثات 11افراد جاں بحق‘1136زخمی 
لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھرمےں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1049 ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق جبکہ 1136زخمی ہوئے ہےں۔ لاہور258متاثرین کےساتھ پہلے، ملتان105متاثرین کےساتھ دوسرے اورفےصل آباد71متاثرین کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

 نمبرپررہا۔1136۔متاثرین میں948مرد اور199خواتین شامل ہیں۔
سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار) مغلپورہ کے علاقے مےں لال پل کے قریب نہر کنارے22سالہ نوجوان کی نعش دےکھ کر راہگےر نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضے میں لے لی اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔
پولےس کے مطابق22سالہ نوجوان نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ہے۔
ایدھی فاﺅنڈیشن کی رقم لوٹنے والا 
ڈرائیور گرفتار‘43لاکھ روپے برآمد
لاہور(نامہ نگار)لیاقت آباد پولیس نے ساتھیوں کی مدد سے ایدھی فاونڈیشن کی رقم لونٹے والے ڈرائےور عرفان کو گرفتار کر کے 43 لاکھ روپے رقم برآمد کر لی ہے ۔ ملزم ایدھی فاونڈیشن میں بطور ڈرائیور کام کرتا تھا۔

ملزم کولیکشن سنٹرز کی رقم کو واپسی پر ساتھیوں کی مدد سے چھین کر فرار ہو گیا تھا۔ لیاقت آباد پولےس ٹیم نے انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیااور ملزم کے قبضہ سے چھینی گئے 43 لاکھ روپے بھی برآمدکر لی جبکہ ملزم کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہےں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...