لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس نے اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کیخلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران گزشتہ زوز 31 بس مالکان کےخلاف مقدمات درج کرائے ہےں جبکہ اوورلوڈنگ پر 43 گاڑیاں تھانوں میں بندکر دےں اور 165 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے ہےں۔سی ٹی او لاہورمنتظرمہدی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو مختص کردہ کرایہ لینے کا پابند کیا جارہا ہے ۔لاری اڈا، بابوصابو، نیازی چوک، ٹھوکر نیاز بیگ پ،شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ چوک، گجومتہ سمیت 10 مقامات پر اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف ٹیمیں تعینات ہےں اور مجموعی طور پر 84 وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔پردیسیوں کی محنت کی کمائی پر کسی صورت شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔