70سال سے ملک پر مسلط نااہلوں کو بھگانے کا وقت آ گیا‘ زاہد حمید گجر 


ملتان(سپیشل رپورٹر) تحریک لبیک کے امیدوار ایم پی اے چوہدری زاہد حمید گجر نے کہا ہے کہ ستر سال سے مسلط نا اہلوں اور کرپشن کرکے ملک کی جڑیں کاٹنے والوںکو اب ایوانوں سے بھگانے کا وقت آگیا ہے اور جب دین تخت پر ہوگا تو دین قوم کے ایک ایک روپیہ کی حفاظت کرے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 217 کی یوسی 49 یوسی 50 یوسی 47 میں کارنر میٹنگ میں شرکاءسے خطاب میں کیا جس میں اہل علاقہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان کیا۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا دورہ 
کنٹرول روم ،عملہ کی کارکردگی کا جائزہ 
وہاڑی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن نے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم وہاڑی کا وزٹ کیا انہوں نے اس موقع پر کنٹرول روم میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مختلف محکموں کے تعینات عملہ کی کارکردگی کو چیک کیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم وہاڑی برائے شکایات و انتظامات عیدالاضحی قائم کر دیا گیا ہے شہری عیدالاضحی پر اپنی شکایات کے اندراج کیلئے کنٹرول روم نمبر 0673365508پر رابطہ کرسکتے ہیں

ای پیپر دی نیشن