عید پر صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے افسران کو ڈیوٹیاں تفویض 


ملتان( خبر نگار خصوصی)عیدقرباں پر صفائی آپریشن کو فول پروف بنانے کے لئے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے گرینڈ عید صفائی آپریشن کی تین سطح پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔کمپنی کے آپریشنل اور دیگر شعبوں کے افسران کے ساتھ ساتھ اب ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی عید آپریشن کو مانیٹر کریں گے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمدطاہر وٹو نے حکم نامہ جاری کردیاہے اور 15 افسران کو شہر کے مختلف سیکٹرز کی صفائی کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔تمام افسران اپنے ایریا میں عید صفائی بارے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ کریں گے۔کمشنر انجینئر عامرخٹک اور ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو بھی عید ایام میں فیلڈ میں کمپنی کارکردگی چیک کریں گے۔جبکہ سی ای او ملتان ویسٹ کمپنی امیرحسن نے کمپنی کی موبائل ورکشاپ کا افتتاح کردیا ہے۔ورکشاپ منیجر حسن امجد، اسسٹنٹ منیجر کرن پروین اور سٹاف ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔سی ای او امیر حسن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل ورکشاب عید آپریشن میں حصہ لینے والی کمپنی کی گاڑیوں کی خرابی کی صورت میں انہیں فیلڈ میں مرمت کرےگی اور یہ ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے طور پر کام کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...