فضل الرحمان کی سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ عبدالطیف ال شیخ سے ملاقا ت 

Jul 10, 2022

اسلام آباد(خبرنگار)جمعیت علما اسلام(جے یوآئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ عبدالطیف ال شیخ سے ملاقات کی ہے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور الشیخ عبدالطیف ال شیخ کی ملاقات منی میں ہوئی ہے مولانا فضل الرحمان ان دنوں حج کیلئے سعودیہ عرب میں سعودی بادشاہ کے مہمان کے طور پر مقیم ہیں ملاقات میں علامہ راشد سومرو، مفتی ابرار احمد، صاحبزادہ اسجد محمود، طارق بلوچ، نصیر مروت شامل ہیں ملاقات میں باہمی امور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیامولانا فضل الرحمان نے حج کے موقع پر مملکت سعودیہ کی جانب سے بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔
 ملاقات 
 

مزیدخبریں