عیدکے موقع پرہمسائیوں ،غربا اور مستحقین کا خیال رکھیں :آصف مجید

Jul 10, 2022


رحیم ےارخان(نمائندہ خصوصی)ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید نے کہا کہ عید قربان ہمیں اتحادواتفاق، اخوت اور ایثار کا درس دیتی ہے، عید قربان کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ خالق کائنات کی مکمل اطاعت اختیار کرنا ہے۔ رسول اللہ کو امت سے اتنی محبت تھی کہ اپنی قربانی کیساتھ اپنی امت کی طرف سے بھی قربانی کا اہتمام فرماتے۔ عید کے موقع پر ہمسائیوں، مستحقین، اور غربا کا خیال رکھیں۔
قوم محترمہ فاطمہ جناح کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی:جعفر اقبال 
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہاکہ قوم مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے پاکستان بنانے میں اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کا بھر پور ساتھ دیا ،انہوں نے مادر ملت فاطمہ جناح کو 55 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
 بہاول پور: مزاحیہ سرائیکی فیچر
”ہک تھالی گوشت “کی ریکارڈنگ مکمل
بہاولپور(خبرنگار)ریڈیو پاکستان بہاول پور کے سٹوڈیو میں عیدالااضحیٰ کے موقع پیش کئے جانےوالے مزاحیہ سرائیکی فیچر،ہک تھالی گوشت۔ کی ریکارڈنگ مکمل جوکہ عیدکے پہلے روزپروگرام جمہوردی آواز میں شام ساڑھے چھ بجے نشرہوگا۔اس فیچر کے صداکاروں میں مختار انجم، عاصمہ ظہور،عبداللہ مختار،ارشدبھٹی اور سہیل احمدپاشی شامل ہیں،پروگرام کے پروڈیوسر محمدعاشق عباسی نے ریکارڈنگ کے دوران بتایا کہ بڑی عید پر اپنے سننے والے سامعین کےلئے یہ ایک دلچسپ مزاحیہ فیچرہے جوکہ ریڈیو سننے والوں کےلئے تحفہ ہے ۔

بیوہ بھابی نے بھائی اور بیٹوں کیساتھ
 مل کر وراثتی اراضی ہتھیا لی
جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی کوشش
 حکام انصاف فراہم کریں :دوست علی 
بہاولپور(نیوز رپورٹر)بیوہ بھابی نے بھائی اور بیٹوں کے ساتھ مل کر وراثتی اراضی ہتھیا لی تفصیل کے مطابق نواحی گا¶ں 136 ڈی بی کے رہائشی بزرگ دوست علی نے بتایا کہ پانچ بہن بھائیوں کی وراثتی اراضی ایک کنال ہے جو ابھی وراثت ہونا باقی ہے، بھائی بخت علی مرحوم کی بیوہ نذیراں بی بی نے اپنے بھائی اور بیٹوں کے ساتھ مل کر وراثتی اراضی ایک کنال غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے جس کا انہیں پانچ مرلے آتا ہے انہوں نے زمین کا قبضہ بچانے کی خاطر تھانہ ڈیراو میں جھوٹی درخواست بھی جمع کروا رکھی ہے متا ثرہ نے وزیراعظم ، وزیراعلی ، آئی جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور سے فوری انصاف کا مطالبہ کیاہے۔

مزیدخبریں