17جولائی کو عوامی طاقت سے مخالفین کو شکست دونگی :ڈاکٹر زرینہ نعیم 


شہرسلطان(خبرنگار) حلقہ پی پی 272 سے آزاد امیدوار ڈاکٹر زرینہ نعیم خان نے کہاکہ ورکرز اور کارکنوں کی شکرگزارہوں جنہوں نے میری حمایت کا اعلان کیا17 جولائی کو عوامی طاقت سے مگرمچھوں کو شکست فاش دونگی۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین ہوش کے ناخن لیں الٹی سیدھی باتیں کرکے الیکشن نہیں جیت سکتے۔حلقے کے عوام اب حکمرانوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔
 عمران خان کے دورہ علی پور پر 
شاندار استقبال کیا جائیگا:اجمل گبول 
شہرسلطان (خبرنگار) چیف گبول برادری سردار اجمل خان گبول نے کہاکہ 11 جولائی کو عمران خان کا دورہ علی پورمقامی سیاست دانوں کی سیاست کو دفن کردیگا ضمنی الیکشن پی پی 272 میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار سردار معظم علی خان جتوئی مخالفین کو شکست دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کا جنون ہے 11جولائی کو عمران خان کا والہانہ استقبال کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن