کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں بارش کے بعد ابتر صورتحال پر پی پی کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو بھی پریشان کردیا ہے اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بارش سے نمٹنے کیلیے موثر انتظامات نہ کرنے پر حکومت سندھ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں نے پھر کراچی کے انتظامی اسٹرکچر کی خامیوں کا پول کھول دیا ہے، تباہ حال سیوریج سسٹم بیٹھ گیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جب کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری بھگت رہے ہیں۔ ایم کی ایم رابطہ کمیٹی نے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے اموات پر افسوس اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، شہر کی حالت ابتر ہے لیکن حکومت اور انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہے جب کہ کارکنان اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایم کیو ایم