کراچی میں مون سون اسپیل کے دوران کرنٹ لگنے سے10ہلاکتیں

Jul 10, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) شہر قائد میں بدھ کو شروع ہونے والے مون سون اسپیل کے دوران اب تک چار روز میں صرف کرنٹ لگنے سے 10افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گارڈن شو مارکیٹ میں کرنٹ لگنے سے 20 سالہ رحمان نوجوان کی ہلاکت ہوئی جبکہ منگھوپیر میں کرنٹ لگنے 23 سالہ رقیب جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 38 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ کورنگی مہران ٹاؤن میں کام کے دوران 25 سالہ عبدالخالق جاں بحق ہوا۔ اس کے علاوہ نارتھ کراچی ارسلان ہومز میں ایک گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ایک بچہ بھی جاں بحق ہوا جس کی شناخت 13 سالہ مذمل ولد مظفر کے نام سے ہوئی ہے۔ کورنگی میں 100 کواٹرز کے قریب گھر کے اندر پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے بزرگ شہری جان بحق ہوگیا جبکہ محمد علی سوسائٹی میں پی ایس او پمپ کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 15  سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ اعظم بستی میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ عمران جاں بحق ہوا جبکہ قصبہ کالونی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے عبداللہ جاں بحق ہوا، لانڈھی کچی آبادی کے قریب گھر کے باہر بجلی کے پول پر کرنٹ لگنے سے ایک چار سالہ بچی بھی جاں بحق ہوگئی۔
کراچی کرنٹ ہلاکتیں

مزیدخبریں