لاہور:عید کے تینوں روز قیدیوں کو خصوصی کھانے، مشروبات فراہم کرنے کا حکم 

لاہور (خبر نگار) آئی جی جیل نے عیدکے تینوں دن خصوصی کھانے اور مشروبات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیلز کوقیدیوں کے ساتھ نمازعید کی ادائیگی کے بعد مٹھائی اورتحائف تقسیم کرنے کی ہدایت کر دی۔ عید کے تینوں دنوں کے لئے مینیو تمام جیلوں میں بھجوا دیا گیا۔ آئی جی جیل کی ہدایت پر عید الاضحیٰ کے موقع پر تینوں دن قیدیوں کو ناشتہ میں چائے۔ سویاں اور نان چنے دئے جائیں گے۔ عیدکے دنوں میں دوپہر کو قورمہ اور پلاو جبکہ شام کو زردہ اورقورمہ روٹی فراہم کی جائے۔ عید تعطیلات کے دوران قیدیوں کے ورثاء کو مکمل شناحت کے بعد کھانا جمع کرانے کی اجازت ہو گی۔ دوسری جانب حکومت پنجاب کی طرف سے قیدیوں کی  سزاؤں میں 30  دن کمی کے  اعلان کے تحت  309 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی  جبکہ 01 قیدی کو رہا کیا گیا ہے۔
قیدیوں کو کھانا 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...