اسلام آباد (خبر نگار) وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بیان میں کیا ہے۔ سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق اپنی اپنی وفاقی اور صوبائی وزارت کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے الیکشن ضابطے کی پاسداری میں استعفے دیئے ہیں۔
ایاز صادق اور سلمان رفیق کے حلقے میں انتخاب ہو رہا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے وزارتوں سے استعفے دیئے تاکہ الیکشن مہم میں حصہ لے سکیں۔ انتخابات کے بعد وہ اپنی وزارت کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھال لیں گے۔
مریم اورنگزیب
ایاز صادق، سلمان رفیق وزارتوں سے مستعفی، انتخابی مہم چلائیں گے: مریم اورنگزیب
Jul 10, 2022