موت کو بہت قریب سے دیکھا، یقین نہیں آ رہا لاہور میں کھڑا ہوں:شہروز کاشف


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)نانگا پربت سر کرنے کی مہم سے واپسی پر لاپتہ ہونے والے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا ہے کہ انہوں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا، یقین نہیں آ رہا کہ لاہور میں کھڑا ہوں۔نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف والدین کے ہمراہ سکردو سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے جہاں ان کے عزیز و اقارت نے ان کا استقبال کیا۔لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ واپسی کا راستہ بہت کٹھن اور دشوار گزار تھا، دشواری میں گزری راتوں نے مجھے 20 سال کی عمر میں بہت بڑا کر دیا ہے، آکسیجن ، خوراک اور کیمپ، میرے پاس کچھ نہیں تھا۔ موت کو بہت قریب سے دیکھا، مجھے یقین ہی نہیں آ رہا کہ میں لاہور میں کھڑا ہوں۔میں کسی صورت بریک نہیں لے سکتا، میرا مقصد سیاحت اور پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے۔ ہر سپورٹس میں خطرات ہوتے ہیں، میرا ارادہ پاکستان کی تیسری اور پانچویں بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنا ہے۔یاد رہے کہ شہروز کاشف نے نانگا پربت کی چوٹی سر کی ہے، چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر شہروز کاشف اور فضل لا پتا ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن