شیخ رشید نے پاکستانیوں کو عید کی مبارک دی ہے۔نماز عید کی ا دائیگی کے بعد مدرسہ تعلیم القرآن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ساری قوم کو عید قرباں مبارک ہو۔ مہنگائی کی وجہ سے جو قربانی ادا نہیں کرسکے، اللہ ان کی مجبوری کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔یہ دو سے تین دن سعودیہ میں اہم ہیں۔ حاجیوں سے کہوں گا دو دو کنکریاں ساتھ لے کر آئیں پاکستان میں دو شیطانوں کو مارنی ہیں۔ نماز عید کے بعد شیخ رشید نے لال حویلی میں اونٹ کی قربانی کی۔