کولمبو: شدید معاشی بدحالی کے شکار ملک سری لنکا میں مظاہرین نے صدر گوتابایا راجاپاکسے کے گھر سے خطیر رقوم برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین مبینہ طور پر صدر راجاپاکسے کے گھر سے ملنے والے کرنسی نوٹوں کو گنتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ہفتے کے روز صدر گوتابایا راجاپاکسے کے صدارتی محل پر احتجاجی مظاہرین نے دھاوا بولا تھا، اس دوران وہ صدر کی رہائش گاہ کی راہداریوں میں نعرے بازی کرتے رہے، ڈائننگ روم میں داخل ہوئے اور سوئمنگ پول میں نہاتے رہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دھاوے کے دوران صدر کے گھر سے بڑی رقوم برآمد ہوئی ہیں۔ مظاہرین نے بتایا کہ برآمد ہونے والی رقم سکیورٹی یونٹس کے حوالے کردی گئی ہے۔
سری لنکن صدر کے گھر سے خطیر رقم برآمد
Jul 10, 2022 | 18:54