اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف علی درانی نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردی پر افغان عبوری حکومت کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ افغان عبوری حکومت سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ امید ہے افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم اور کام جیسے مسائل پر توجہ دی جائے گی۔ افغانستان میں جامع حکومت بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
نمائندہ برائے افغانستان