لاہور (خصوصی نامہ نگار) سویڈن میں قرآن مجید کی بدترین بے ادبی کے خلاف مذہبی تنظیموں نے مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ شبان ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام پریس کلب لاہور کے باہر حرمت قرآن کے عنوان سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین سے امیر مرکزیہ شبان ختم نبوت مولانا سید انیس احمد شاہ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا محمد امجد خان، مفتی عبدالواحد قریشی، مسلم لیگ کے وحید عالم ایم این اے، ماجد ظہور ایم پی اے، وفاق المدارس پاکستان کے مولانا عبداللہ مدنی، مجلس احرار اسلام کے رہنما مولانا قاری محمد قاسم، جماعت اسلامی کے رہنما مولانا جاوید قصوری، مولانا شفیع الرحمن، مولانا مفتی زبیرالحسن، مولانا عمیر مکی اور مفتی محمود و دیگر نے حکومت پاکستان اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ اس اہم معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور امت مسلمہ کے تمام ممالک باہمی یکجہتی کے ساتھ سویڈن حکومت کو مجبور کریں کہ وہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے مو¿ثر قانون سازی کرے اور گستاخ قرآن کو تمام امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے پر قرار واقعی سزادی جائے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام تحفظ قرآن ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر منہاج القرآن علما کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی نے کی۔ پی پی 155لاہور سے نکالی گئی پر امن تحفظ قرآن ریلی میں منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران، کارکنان، تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں شریک علماء نے قرآن مجید کی عظمت و شان کے موضوع پر خطابات کئے۔ منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہاکہ قرآن مجید صرف امت مسلمہ کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے ذریعہ ہدایت و نجات اور نصیحت ہے۔ پر امن ریلی میں شریک شرکاءنے ہاتھوں کو بلند کر کے اس بات کا مطالبہ کیا کہ قرآن مجید اور مقدسات کی بے حرمتی کا سلسلہ روکا جائے۔ ایسے ٹھوس اقدامات کئے جائیں کہ کوئی بھی مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح نہ کر سکے۔ ریلی سے حاجی محمد امجد، طارق الطاف، ناظم علی رحمت سمیت منہاج القرآن لاہور کے دیگر رہنماو¿ں نے بھی خطاب کیا۔ پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین سے خطا ب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد شریف الدین قذافی نے کہاکہ قرآن پاک کا دفاع اور تحفظ کیلئے مسلم ا±مہ ایک پیچ پر ہیں اب مسلم حکمرانوں کو دنیاوی مفادات سے بالاتر ہوکر ایک پیچ پر آنا ہوگا، او آئی سی کا فوری اجلاس ہونا قابل ستائش عمل ہے مگر صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا،مسلم حکمرانوں کو پوری طاقت اور یکجہتی سے اسلام دمن ممالک کے خلاف اپنی طاقت اور توپوں کا رخ کرنا ہوگا، اسلام دشمن قوتوں کے خلاف سیدنا عمر فاروقؓ کی تلوار اور سیدنا عثمان غنیؓ کی قرآن پاک محفوظ بنانے کی فکر عالم اسلام کو باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک بڑی حرمت قرآن ریلی نکالی گئی جس میں شہر بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔ غیور شہریوں کی طرف سے حرمت قرآن پر جان بھی قرآن ہے کے فلک شگاف نعرے لگا ئے جاتے رہے۔ احتجاجی ریلی سے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، ابتسام الٰہی ظہیر ،جاوید قصوری، نعیم بادشاہ، مسعود کمال الدین، انجینئر عادل، خلیق، ملک اعجاز، انجینئر حارث ڈار، مولانا ادریس فاروقی، مولانا امجد گھمن ودیگر رہنماو¿ں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خالد مسعود سندھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذاہب کی توہین کو یو این بین الاقوامی دہشتگردی قرار دے۔ مسلم ممالک اپنے سفیروں کو سویڈن سے واپس بلائیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ سویڈن نے جو ناپاک جسارت کی ہے وہ امت مسلمہ کے لئے ناقابل برداشت ہے، آو آئی سی جرات سے ٹھوس اقدامات کا اعلان کرے اور اقوام متحدہ سے آسمانی کتب اور انبیاءکی شان میں گستاخی جرم قرار دلواکر کر موت کی سزا مقرر کروائے اور ایسے گستاخوں کو سعودی عرب یا ترکی یا پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے باہر شبان ختم نبوت کے زیر اہتمام عکطمت قرآن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی سے مولانا انیس، مولانا سفیان، مولانا خالد محمود، سابق ایم این اے عبدالوحید عالم خان، سابق ایم پی اے ماجد ظہور، حاجی شفیق اور دیگر نے خطاب کیا۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام ”تقدیس قرآن“ کے حوالے سے صوبائی دارالحکومت لاہور کے متعدد مقامات سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا عالمی برادری آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذہبی دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کر کے ٹھوس لائحہ عمل اپنائیں۔ پاکستانی حکام بالا قرآن کریم کی بے حرمتی پر سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرکے غیرت ایمانی کا ثبوت دیں۔ وزیر اعظم پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ حکومتی سطح پر سویڈن کو سخت جواب دیا جائے۔ ریلیوں کی قیادت مولانا ارشد بیگم کوٹی، مولانا یونس حیدری، حاجی محمد ارشد، حافظ احمد اللہ حامد، حکیم عبد الطیف مدنی، حافظ محمد سعید عمران، حافظ عبید الرحمن، مہر محمد فیاض،قا ری عبد المنان ربانی، قاری شفیق الرحمن ربانی، مولانا سہیل انجم، قاری طاہر اقبال، مولانا عامر عبد اللہ، شیخ فیاض، مولانا خورشید احمد خلیق، حافظ محمد نواز، میاں محمد تو قیر حفیظ، حافظ محمد حنیف نے کی۔ اس موقع پرعلامہ ہشام الہٰی ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم پاکستان ہمت و جرات کا مظاہر ہ کرکے سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کریں پو ری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ مولانا ارشد بیگم کوٹی، مولانا یونس حیدری، حافظ احمد اللہ حامد نے کہا سویڈن میں توہین قرآن کا مرتکب شخص ملعون ہے پھانسی کی سزا دی جائے۔ تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی ہال چوک میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کے خلاف امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں قرآن پاک کی تلاوت کرکے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں اراکین مجلسِ شوریٰ غلام عباس فیضی،سید سرور حسین شاہ سیفی، صاحبزادہ انس حسین رضوی، علامہ فاروق الحسن قادری، محمد سجاد سیفی، سید خرم ریاض شاہ، مفتی عابد رضا قادر، قاری جمیل احمد شرقپوری، سید نذیر علی سمیت ہزاروں کارکنان نے اجتماعی قرآن پاک کی تلاوت کی۔ سعد حسین رضوی نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی گھناو¿نا فعل اور انتہائی قابل مذمت عمل ہے، واقعے سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، سویڈن میں حکومتی سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، باہر سے لوگ کہتے ہیں جہاد کا نعرہ نا لگائیں تکلیف پہنچتی ہے، میں کہتا ہوں دبا کر لگائیں تاکہ شدید تکلیف پہنچے، میرے والد کہتے تھے جب 74 میں گھر سے نکلا تھا قرآن پڑھنے نکلا تھا، مولوی پیر سب کو عزتیں قرآن کی وجہ سے ملی ہیں، سب اسباب غرق ہو جائیں جو اسلام کے کام نہیں آسکتے۔ 57 اسلامی ممالک سب فراڈ ہے، اسلامی ایٹمی بم سب فراڈ ہے، اگر فراڈ نا ہوتا تو قرآن کی یوں توہین نا ہو جاتی۔