سعودی عرب ‘فرانس کا توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق


ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب اور فرانس نے توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے فرانس کی توانائی کی منتقلی کی وزیر ایجنس پانیر روناچیٹ سے ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا۔ اس بیان میں دونوں ممالک نے شفاف توانائی کے حصول اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ۔ بیان میں کہا گیا توانائی کا شعبہ سعودی عرب اور جمہوریہ فرانس کی حکومتوں کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے، کیونکہ دونوں ممالک نے اس شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط 2 فروری کو دستخط کیے تھے۔
اتفاق

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...