شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں مون سون کی پہلی بارش سے ہی ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ کی کارکردگی کا پول کھلنے کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں میں غیر معیاری میٹریل اور کرپشن کا بھی پول کھل گیا شیخوپورہ سرگودھا روڈ نبی انڈر پاس کے قریب نیا ڈالے جانے والا سیوریج سسٹم بیٹھ گیا جبکہ اس کے اوپر لگائی جانے والی ٹف ٹائل بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جس سے اس ترقیاتی منصوبے پر خرچ کیے جانے والے کروڑوں روپے بھی بارشی پانی میں ڈوب گئے۔