شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اولڈ ایج ورکر ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر محمد لطیف بٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بوڑھے صنعتی کارکنوں کی پنشن میں 1500روپے کے اضافے کا اعلان کیا تھا مگر ابھی تک اس کا نوٹیفکیشن نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اولڈ ایج ورکر کے پنشنر پریشان ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے دیگر سرکاری ملازمین فوج اور دیگر اداروں کے ملازمین کی پنشن میں اضافے کانوٹیفکیشن کر دیا ہے مگر اولڈ ایج کے پنشنروں کیلئے اضافے کا نوٹیفکیشن نہیں کیا گیا۔