شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف تحریک لبیک پاکستان ضلع شیخوپورہ کی طرف سے بتی چوک شیخوپورہ میں قرآن پاک کی تلاوت اور نمازوںکی ادائیگی کی گئی اس موقع پر ضلعی امیر ڈاکٹر شاہد گجر، ناظم اعلیٰ بلال احمد رضوی ،نائب امیر صوفی مشتاق ،منیب رضوی ، عمران نقشبندی ، علامہ اسد رمضان سمیت امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی ، پارٹی عہدیداران ،کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجودتھی ۔ ضلعی امیر ڈاکٹر شاہد گجر اور ناظم اعلیٰ بلال احمدرضوی نے کہاکہ سویڈن کے سفیر کی طلبی نہیںبلکہ اس کو ملک بدر اور سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اپنی ایمانی غیرت وحمیت کامظاہرہ کیا جائے۔