شیخوپورہ:ایس ایچ او ماڈل تھانہ سٹی کی نااہلی ،جرائم کی وارداتوں میں اضافہ

Jul 10, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ایس ایچ او ماڈل تھانہ سٹی اے ڈویژن کی نااہلی و عدم توجہی کے باعث جرائم کی وارداتوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ نے شہریوں کو شدید تشویش اور خوف میں مبتلا کردیا ، شہریوں کے مطابق انسپکٹر ثمر عباس ڈوگر کی بطور ایس ایچ او تعیناتی کے بعد سے علاقہ میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، منشیات فروشی دھڑلے سے کی جارہی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر فرض شناس و ایماندار پولیس آفیسر کو بطور ایس ایچ او تعینات کیا جائے۔

مزیدخبریں