شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) کراچی سے شیخوپورہ ماچھیکے آئل ڈپو کی آنے والی ڈیزل کی سپلائی سے کروڑوں روپے مالیت کے ڈیزل کی چوری کا انکشاف ہو اہے پارکو کی اطلاع پر تھانہ مانانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ذرائع کے مطابق سپلائی لائن سے پٹرول اور ڈیزل کی چوری کے مختلف اضلاع میں درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 100کے قریب پہنچ گئی ہے علاوہ ازیں شہر میں غیر قانونی طور پر سمگل شدہ ایرانی تیل کی فروخت کا دھندا عروج پر ہے اکثر پٹرول پمپوں اور آئل ایجنسیوں پر ایرانی تیل فروخت کیا جا رہا ہے ۔