قرآن پاک سے محبت مسلمانوں کا جزو لازم ہے: افتخار جالندھری 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کونسل پنجاب کے چیئرمین میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ قرآن پاک سے محبت و عقیدت مسلمانوں کے ایمان کا جزو لازم ہے قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا ہے جس پر مسلم امہ خاموش نہیں بیٹھ سکتی مہذب اقوام کو سویڈن کی حکومت پر دباﺅ ڈالتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعونوں کو کڑی سزا دینے کا پابند بنانا ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن