9مئی کے واقعہ میں ابھی تک ریاست کو انصاف نہیںملا: جاوید لطیف

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل اور عدلیہ کے دو سابق چیف جسٹس سمیت پی ٹی آئی کے چیئر مین کا احتساب ہونے سے ملک ترقی کی طرف رواں دواں ہو گا 9مئی کے واقعہ میں ابھی تک ریاست کو انصاف نہیں ملا نواز شریف کو انصاف کون دے گا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیخوپورہ میں میٹ ڈی پریس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر میاں رفاقت علی، ملک اشتیاق ڈوگر،میاں منور اقبال،پیر سید سجاد حسین شاہ، سردار واصف علی ڈوگر،میاں ذیشان پرویز ، ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، صفدرعلی ساہی، محمد احمد، سیدعلی عباس شاہ، حافظ رضوان، ٹیٹو ورک، محمد نبیل، بابر منشائ، ساجد امین بٹ، شفاعت علی چوہان، الحاج ملک محمد بوٹا، عبدالحمید بھٹی، مبشر حسن بٹ، رانا محمد عثمان ، شیخ عظیم علی، مصطفی خان و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن