فیروز والہ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ بھرمیں مجرمان اشتہاریوں کےخلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے ولی حسن پاشاہ نے ٹیم کہ ہمراہ تمام تروسائل اور محکمانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہو ئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کے مقدمہ ملوث مفرور خطرناک مجرم اشتہاری ماجد علی کو گرفتارکر لیا۔ مجرم اشتہاری قتل کے مقدمہ میں عرصہ دراز سے مریدکے پولیس کو مطلوب تھا۔ مجرم اشتہاری کے قبضہ سے جدید قسم کااسلحہ اور قیمتی موبائل فون برآمد ہوا ۔