نجی ہاﺅسنگ سکیم کے متاثرین کااحتجاج، مالک کا انتقال،خفیہ تدفین


کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ کے علاقہ فیروز پورروڈ پر واقع نجی ہاﺅسنگ سکیم کے مالک ریاض چوہان کروڑوں مالیت کے سکینڈل میں مبینہ ملوث تھے اوران پر اپنی ہاﺅسنگ سکیم کے نام پرکروڑوں مالیت کے پلاٹوں کی فائلیں فروخت کرنےکاالزام تھا جس کا کیس نیب میں چل رہاتھا کچھ عرصہ قبل نیب نے گرفتاراوروہ پلی بارگین کے بعد رہاہوئے تھے۔ ریاض چوہان کی وفات کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں متاثرین کیولری گراو¿نڈ والے قبرستان میں جمع ہوگئے جہاں تدفین کے انتظامات کیے گئے تھے لیکن لواحقین نے متاثرین کے جنازہ روک کراحتجاج کے خوف سے متاثرین کو چکمہ دے کرمیت کو اعلان کردہ وقت سے 2گھنٹے قبل ہی نامعلوم مقام پردفن کردیا۔ سینکڑوں متاثرین نے ہاتھوں میں احتجاجی کتبے اٹھا کر شدید احتجاج کیا۔ متاثرین نے مطالبہ غریبوں بیواﺅں کی لوٹی گئی رقم اثاثے فروخت کرکے واپس دلوائی جائے۔ یاد رہے کچھ عرصہ قبل بھی کاہنہ کے علاقہ کی نجی سکیم کے مالک کی وفات پربھی متاثرین نے انکاجنازہ روک لیا تھا۔ ریاض چوہان کے وکیل افضال عظیم پاہٹ نے بتایاکہ یہ مظاہرہ ہمارے سابق پارٹنراور ہمارے اثاثوں پرناجائزقابض نجی سکیم کے مالک میاں طاہرجاوید نے کروایاہے۔ جسکے خلاف درجن بھرکیسز مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن