سسرال سے جھگڑا‘ 26 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا


لاہور(نامہ نگار) ہیئر کے علاقے فائرنگ کر کے میں 26 سالہ خاتون کو قتل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہیئر کے علاقے ماناوالا مین بازار بیدیاں روڈ پر فائرنگ کر کے 26 سالہ انعم شہزادی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرفرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ انعم شہزادی کے خاوند گل شیر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور دوسری شادی کرنے ہر گل شیر کا اپنے سرال والوں سے جھگڑاچل رہا تھا۔ انعم شہزادی کا قتل اسی جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ تفتیش جاری ہے،جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن