حکومت غریب عو ام سے صحت کارڈ کی سہولت نہ چھینے: رمضان میو

Jul 10, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر) فیروز پور روڈ جنرل ہسپتال کے سامنے ہیلپ پور وومن اینڈ چائلڈ آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام صحت کارڈ کی بحالی کیلئے مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر رمضان میو نے کی۔انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم اور روزگار حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کاو¿نٹر بنانا اچھا فیصلہ ہے لیکن اس کے ساتھ تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی صحت کارڈ پر علاج جاری رکھا جائے ۔ حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے اور جو سہولت عوام کو ملی ہے اس میں رکاوٹ نہ بنے۔

مزیدخبریں