لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجمع جہانی اہلبیت کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے اپنے وفد کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔ وفد میں آقائی آیت اللہ مرسلی، آقائی شریفی اور آقائی بیات بھی شریک تھے جبکہ شیعہ علماءکونسل پاکستان کی جانب سے وفد کے پاکستان میں میزبان مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ ان کے ہمراہ تھے۔ مجمع جہانی اہلبیت کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے علمی، مذہبی سیاسی اور اقصادی امور ہر تبادلہ خیال کیا اور پاک ایران دونوں ممالک میں بہترین برادرانہ تعلقات کو ہر دو ممالک کی عوام کا رشتہ اسلام میں بندھا ہونا قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کیلئے تمام مذہبی اداروں اور جماعتوں کے مابین رابطوں کو موثر اور موجودہ دور میں وقت کی ضرورت قرار دیا تاکہ سامراجی قوتیں جو مسلمانوں کو توڑنا چاہتی ہیں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مجمع جہانی اہلبیت کے مسلمہ کردار کو بھی سراہا اور اس کردار کو مذید وسعت دے کر دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں اسلامی تہذیب اور اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
آیت اللہ رضا رمضانی کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات ،مذہبی،سیاسی امور پر گفتگو
Jul 10, 2023