لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں منعقدہ 3 روزہ تربیت گاہ میں اختتامی خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا کہ ہم سب کو اپنے اہل و عیال اور عزیز و اقارب کو دوزخ کے عذاب سے بچانے کیلئے عملی جدو جہد کرنا ہو گی۔ اسلامی آداب،نیکی اور بدی کا تصور اور اپنے تمام فرائض کی ادائیگی کا احساس و شعور اہل و عیال کیلئے سب سے بڑا اور قیمتی ترین ہدیہ ہے۔ حافظ محمد ادریس نے کہا کہ دنیا میں امن اسی وقت قائم ہو سکتا ہے جب انسان اپنے خالق و مالک کی حکمرانی کو تسلیم کر لیں۔اللہ نے اپنے نبیوں کے ذریعے پوری انسانیت تک اپنے احکام پہنچائے۔حضرت محمد پر نبوت و رسالت کا سلسلہ مکمل ہو گیا۔