لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہاہے کہ خلیفہ سوم ذوالنورین امیر المو¿منین سیدنا عثمان غنیؓ دنیا کی وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اللہ کے پیارے پیغمبر کے دوہرے دماد ہیں اور ان کے مال نے جو نفع اسلام اور مسلمانوں کو پہنچایا وہ قیامت تک جاری رہے گا۔ حرمت قرآن و انبیاءکرام کی حرمت کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے اور سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ حکومت وقت سویڈن سے سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کا اعلان کرے۔