قران پاک کی بے حرمتی سے ہر مسلمان  کا دل زخمی ہے:ہاشم علی شاہ زنجانی

Jul 10, 2023


لاہور (کلچر ل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے ہر مسلمان کا دل زخمی ہوا ہے۔ مغرب اس بات کو سمجھے کہ ہر مذہب اور الہامی کتب قابل احترام ہے۔مسلمان ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں دوسرے لوگوں سے بھی یہی توقع ہے۔قرآن پاک اور مقدس ہستیوں کی توپین دہشت گردی ہے۔دنیا کا امن باہمی احترام کے اصول پر ہی قائم رہ سکتا ہے۔اقوام متحدہ تمام مذاہب ،الہامی کتب اور مقدس ہستیوں کے احترام کیلئے قانون سازی کرے۔توہین مذہب کو عالمی سطح پر جرم قرار دیا جائے۔اس وقت مسلمانوں کو مثالی اتحاد کی ضرورت ہے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مضبوط موقف اپنا نا وقت کا تقاضا ہے۔مسلمان ممالک کا مضبوط اور ترقی یافتہ ہونا ہی اپنے جائز حقوق کو منوانے کا سب سے بہتر طریقہ ہے۔مغرب آزادی اظہار اظہار رائے کی حدود کو سمجھے۔اربوں مسلمانوں کی دل آزاری اور ان کے جذبات کا احترام نہ کرنا کسی بھی صورت آزادی اظہار رائے نہیں۔

مزیدخبریں