لاہور (نیوز رپورٹر ) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے آئی ایم ایف کے وفد کی تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی تقسیم کے بارے میں کسی قسم کا کو ئی شک نہیں رہا۔ 9مئی کے واقعہ سے بھی واضح ہو چکا کہ فوج میں بھی تقسیم ہے۔ جہانگیر وینس نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ بھی تحریک انصاف کے سے حالات سے گذر کر سیاسی جماعتیں بنیں۔ اس لیے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی بجائے قائم رکھنے اور بہتر سیاسی جماعت بننے میں تعاون کرنا چاہئے تا کہ ملک میں سیاسی استحکام پیدا کر کے معیشت کو مستحکم کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔
تحریک انصاف کو ختم کرنے کی بجائے بہتر سیاسی جماعت بننے میں تعاون کرنا چاہئے:جہانگیر اشرف وینس
Jul 10, 2023