سویڈن میں قرآن مجید توہین کھلی دہشتگردی ہے:عابد حسین صدیقی 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن مجید توہین کھلی دہشتگردی ہے۔یورپ اسلام فوبیا کا شکار ہے۔ یواین او تعصب کی عینک اتارے اور تمام انبیاءکرام کی شان میں گستاخی اور آسمانی کتابوں بشمول قرآن مجید کی توہین کو عالمی جرم قرار دیا جائے اور اس کی سزا موت مقرر کی جائے۔خاکے چھاپنے کے بعد اب قرآن کی توہین سے مغرب کی دنیا کا مکروہ چہرہ عیاں ہوگیا ہے۔ اس طرح کے واقعات عالمی امن کے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور سویڈن کا تب تک بائیکاٹ کیا جاے ۔جب تک وہ مسلمانوں سے معافی نہ مانگ لے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...